سندھ

مکیش چاولہ کے سکواڈ کی کار کو ٹکر ،1 شخص جاں بحق،2 زخمی

کراچی:مکیش کمار چاولہ کے سکواڈ میں شامل پولیس وین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رکن سندھ اسمبلی مکیش کمار چاولہ کے سکواڈ کی شہر قائد میں ایک کار سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ کار کو ٹکر پولیس کی گاڑی نے ماری جس پر پولیس وین میں موجود 2 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ حادثے میں رکن سندھ اسمبلی محفوظ رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close