سندھ

کراچی میں رینجرزاورپولیس کی مختلف کارروائیاں،12ملزمان زیرِ حراست

کراچی میں رات گئے قانون نافذ کرنے والے ادارے ایکشن میں نظر آئے، پولیس اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں ٹارگٹ کلرز سمیت کم از کم 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنل سے مقابلہ ہوا، دو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں واردتوں میں ملوث ہیں۔

سٹی ریلوے کالونی سے حساس ادارے نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا، جس کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

ادھرلیاری پھول پتی لین اور گل محمد لین میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چھاپہ مارکر لیاری گینگ وار بابا لاڈلا گروپ کے 3 کارندوں کو گرفتارکرلیا۔

دوسری جانب رینجرز نے پرانی سبزی منڈی اور فشریز کے علاقوں میں چھاپہ مارکر 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

ایف سی ایریا میں بھی رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا اور ملزم عبدالرشید عرف کاشف کو گرفتار کرلیا۔ ملزم بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، جبکہ ملزم سیاسی کارکنوں اور تاجروں کو قتل کرچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close