Featuredسندھ

کراچی میں 17 اور 18 اپریل کو موسلادھار بارش کی پیشگوئی

کراچی : محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 17اور 18 اپریل کو درمیانی و موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 16اپریل کی رات کو جنوب مغربی بلوچستان میں داخل ہوگا جس میں کراچی سمیت صوبہ سندھ میں بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی میں 17 اپریل کی رات اور 18اپریل کو گرچ چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش اور کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

اسکے علاوہ، جیکب آباد، کشمور، شکارپور، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، قمبر شہدادکوٹ، جامشورو، دادو، نوشہروفیروز، سانگھڑ، مٹیاری، حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، میرپور خاص، ٹھٹہ، عمرکوٹ اور بدین کے اضلاع میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔واضح رہے کہ مغربی سلسلے کے تحت گزشتہ روز بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں درمیانی اور کہیں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close