سندھ

سانحہ گلشن اقبال پارک، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کراچی کا سفاری پارک بند

لاہور کے گلشن اقبال پارک سانحہ کے بعد شہر قائد میں بھی سکیورٹی خدشات کے باعث سفاری پارک بند کردیا گیا ہے جبکہ دیگر پارکس کو کھلا رکھنے یا بند رکھنے کے حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں اجلاس جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے گلشن اقبال پارک سانحہ کے بعد شہر کے تمام تفریحی مقامات کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے جبکہ کراچی میں بھی تفریحی مقامات کی سکیورٹی کے حوالے سے بلدیہ عظمیٰ کا اجلاس جاری ہے۔ کراچی میں سکیورٹی خدشات کی بنا پر سفاری پارک کو بند کردیا گیا ہے۔ صبح پارک کھلا تھا تاہم دوپہر کے وقت پولیس نے پارک بند کرادیا اور انتظامیہ کو ہدایت کردی ہے کہ کسی بھی شخص کو پارک میں داخل نہ ہونے دیا جائے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close