سندھ

بھٹو کی برسی کیلئے 2 کروڑ 50 لاکھ جاری

صوبائی حکومت کے نوٹیفیکشن کے مطابق یہ رقم لاڑکانہ کے حکام کو دی جائے گی جو اُسے برسی کے انتظامات کے لیے استعمال کریں گے

نوٹیفیکشن محکمہ خزانہ سندھ کے سیکشن افسر یوسف گِل کے دستخط سے جاری ہوا۔

نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ 4 اپریل 2016 کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 37ویں برسی کے انتظامات کے لیے 25 ملین روپے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو منتقل کیے جائیں۔

ذوالفقار علی بھٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بانی تھے جو سندھ کی حکمران جماعت ہے۔

یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو 1963 سے 1966 تک ملک کے پہلے فوجی صدر جنرل ایوب خان کی کابینہ میں وفاقی وزیر تھے جبکہ 1971 سے 1973 تک ملک کے پہلے سویلین صدر اور 1973 سے 5 جولائی 1977تک ملک کے وزیر اعظم رہے، 5 جولائی کو ملک میں جنرل ضیاء الحق نے مارشل لاء لگایا، اور ذوالفقار علی بھٹو کو گرفتار کر لیا گیا، ان پر ایک شخص کے قتل کا مقدمہ چلا، جس میں 18 مارچ 1978 کو ان کو ہائی کورٹ نے سزائے موت سنائی، 6 فروری 1979 کو سپریم کورٹ نے بھی سزا کو برقرا رکھا اور 4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی دے دی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close