سندھ

شر پسند عناصر 2اپریل سے کشیدگی پھیلاکرمتحدہ کو مشتعل کرنے کی سازش کر رہے ہیں :فاروق ستار

کراچی :متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ شر پسند عناصر 2اپریل سے کشیدگی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ،ہمارے دفتر پر حملے کیے جارہے ہیں جس کا مقصد یہ ہے کہ مخالفین ہمیں اشتعا ل انگیز کریں لیکن اشتعال انگیزی ہمار نصب العین نہیں ہے ۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے نے 2اپریل کی دوپہر ٹوئٹ کیا کہ ہمیں خدشہ ہے ،ہمارے کیمپ پر کچھ ہونے والا ہے اور شام کو پی ٹی آئی کے کارکنوں نے متحدہ کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنا یا ۔انہوں نے کہا کہ تاثر دیا گیا کہ متحدہ نے پی ٹی آئی کے دفتر پر حملہ کیا،ہمارے روایتی مخالفین کی طرف سے پرو پیگنڈا ہو رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ مخالفین اشتعال انگیز ی کر کے ہمارے ووٹرز کوخوفزدہ کرنا چاہتے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ اس بار ضمنی الیکشن میں مخالف امید واروں کو جیتنے کا کوئی آسرا نہیں ہے،ایم کیوایم واحد جماعت ہے جس نے سب سے زیادہ کارنر میٹنگز کیں ۔انہوں نے کہا مخالفین ایم کیو ایم کو مشتعل کرنا چاہتے ہیں لیکن جب سیدھا سیدھا الیکشن ہورہا ہے تو ایم کیوایم کو اشتعال انگیزی کی کیا ضرورت ہے ،یہ ایم کیو ایم کی خوشیوں میں رنگ میں بھنگ ملانے کی سازش ہو رہی ہے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close