Featuredسندھ

کراچی کے 3 مقامات پرمچھ میں کان کنوں کے قتل کیخلاف دھرنے جاری

 کراچی: سانحہ مچھ کیخلاف کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا میتوں کے ہمراہ مرکزی دھرنا بھی جاری ہے۔

مچھ میں کان کنوں کے قتل کیخلاف کراچی میں 3 مقامات پر دھرنے دے دیے گئے۔
نمائش چورنگی، ناگن چورنگی اور ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام دھرنے دے دیے گئے۔

اس کے علاوہ ملک کے کئی شہروں میں سانحہ مچھ کیخلاف مظاہرے ہوئے۔

مچھ واقعہ کے خلاف کراچی پریس کلب پر ہزارہ برادری کی جانب سے احتجاج کیا گیا ،

مقررین نے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

سہراب گوٹھ سے ناگن چورنگی جانے والے روڈ پر پاور ہاؤس چورنگی کے قریب احتجاج کیا جارہا ہے،

احتجاج کے باعث آنے جانے والے دونوں روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

گلشن اقبال میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر بھی احتجاج جاری ہے جس کے باعث سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے

سانحہ مچھ کیخلاف کوئٹہ میں ہزارہ برادری کا میتوں کے ہمراہ مرکزی دھرنا بھی جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close