سندھ

این اے 245الیکشن ،انتظامیہ غیر ضروری سختیاں کرکے ووٹرز کو پریشان نہ کرے :کنور نوید

کراچی : ایم کیو ایم کے رہنماءکنور نوید نے کہا ہے کہ این اے 245میں متحدہ 1986سے جیتتی آ رہی ہے ،کل بھی کراچی کے عوام الطاف حسین کا ساتھ دیں گے ۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنماءکنور نوید کا کہنا تھاکہ عوام نے چھاپوں اور گرفتاریوں کے باوجود عوام نے بڑھ چڑھ کر الیکشن مہم میں حصہ لیا ہے اور کل بھی عوام ایم کیو ایم کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے ۔انتظامیہ کی جانب سے مسلسل کہا جا رہا ہے کہ پولنگ کے دن متحدہ اور پیپلز پارٹی مل کر امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہے ،ہم پر امن لوگ ہیں اور الیکشن جتنا پر امن ہوگا متحدہ اتنے بڑے مارجن سے جیتے گی لہذا غیر ضروری سختیاں کر کے ووٹرز کو پریشان نہ کیا جائے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close