Featuredسندھ

شہر قائد کی عوام کیلئے میئر کراچی کا اہم اعلان

کراچی : میئر وسیم اختر نے عوام کی تفریح کےلیے کڈنی ہل پارک کو شہریوں کےلیے کھولنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موؤمنٹ کے مرکزی رہنما و میئر کراچی وسیم اختر نے شہر قائد کے باسیوں کی تفریح کےلیے کڈنی ہل پارک کھولنے کا کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کڈنی ہل پارک صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کھلا رہے گا۔

میئر کراچی کا کہنا تھا کہ کڈنی ہل پارک کو 72 ایکڑ رقبے پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں ہزاروں اقسام کے پودے لگائے گئے ہیں اور ہل پارک میں شہریوں کا داخلہ مفت ہوگا۔

وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ کڈنی ہل پارک شہر کے وسط میں ہونے سے بہترین تفریحی مقام ہے، جسے مزید دلکش بنانے کےلیے شہری انتظامیہ کی جانب سے مزید ترقیاتی کام جاری رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close