سندھ

آئندہ الیکشن سے قبل ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک ہوں گے، سعید غنی

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سعید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل ایم کیو ایم اور پی ایس پی ایک ہوں گے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ سہارے تلاش کئے، ٹھپوں اور لوگ مارنے کا دور ختم ہوگیا، پیپلز پارٹی کیخلاف سیاسی اتحاد کا وہی حال ہوگا جو ماضی میں ہوا، سندھ ڈیمو کریٹک الائنس کے سارے لوگ ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔ وہ سندھ اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ سعید غنی نے کہا کہ اچھے خواب دیکھنا بری بات نہیں میں خواب نہیں دیکھتا، سیاسی کارکن ہوں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2018ء میں پیپلز پارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہوگی، کراچی میں سیاسی اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر یہ کہتا ہوں کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں ایم کیو ایم کا ووٹ بینک کم ہوا ہے، کیونکہ ٹھپے مار کر ووٹ لینے کا دور ختم ہوگیا ہے، ٹھپے مارنے والی ان کی مشین خراب ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ سہارے تلاش کئے نتائج بدلنا، پولنگ اسٹیشنز ہائی جیک کرنا دھاندلی کے لئے لوگوں کو مارنا یہ سب اب ختم ہوگیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تمام دھڑے الیکشن سے پہلے دوبارہ اکھٹے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہونا چاہیئے جبر نہیں، بلاول بھٹو نے ڈاکٹر عاصم کی خدمات کا اعتراف کیا ہے، پارٹی کو مضبوط کرنا میرا فرض اور حق ہے، پیپلز پارٹی کراچی میں مقبول ہو رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close