سندھ

فاروق ستارکے کوآرڈینیٹر’آفتاب احمد‘ رینجرز حراست میں جاں بحق،

ایم کیو ایم کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کے آرڈینیٹر آفتاب احمد آج صبح رینجرز کی حراست میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سندھ اسمبلی سے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے بتایا کہ آفتاب احمد ایم کیوایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کے کوآرڈینیٹر تھےجنہیں چند روز قبل رینجرز نے فیڈرل بی ایریا میں واقع ان کی رہائش گاہ  سے گرفتار کیا گیا تھا، آج صبح چار بجےانتقال کرگئے ہیں۔

خواجہ اظہار الحسن نے کا کہنا تھا کہ انہوں نے سندھ اسمبلی میں بھرپور احتجاج کیا ہے اوروہ اس سانحہ کی آزادانہ تفتیش کا مطالبہ کرتے ہیں جس کے لیےفی الفور میڈیکل بورڈ تشکیل دیاجائے جوکہ آفتاب احمد کی زیرِ حراست ہلاکت کی وجہ کا تعین کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کراچی میں امن کے خواہاں ہیں۔ ہم نے ہی سب پہلے آپریشن کا مطالبہ کیا تھا اوربھرپورحمایت بھی کی لیکن زیرِ حراست ہلاکتیں جاری آپریشن پرسوالیہ نشان بنتی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے واقعات کے سدباب کے لیے فوری اقدام کریں گے۔تاکہ شہریوں میں پائی جانے والی بے چینی کا ازالہ ہو سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close