سندھ

ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو کے سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی کے سنسنی خیز انکشافات

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو کے سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے سیکیورٹی انچارج منہاج قاضی کی جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں منہاج قاضی نے اعتراف کیا ہے کہ 2013 میں نائن زیرو کے اطراف 300 ٹارگٹ کلرز رہتے تھے جن میں رئیس مما، جنید بلڈوگ، جبران ،اعظم اورشہزاد بھی شامل ہیں۔ رپورٹ میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ  ایم کیو ایم کے منحرف اور پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی چاہتے تھے کہ ٹارگٹ کلرز نائن زیرو کے اطراف سے باہر نہ نکلیں اور 2014 میں اختلافات کے باعث انیس قائم خانی پارٹی معاملات چھوڑ کر دبئی روانہ ہوگئے۔

منہاج قاضی نے رپورٹ میں انکشاف کیا کہ 2012 میں پارٹی کو شہر اور مضافات میں لینڈ گریبننگ کے احکامات دیئے گئے جب کہ مجھے  کمیٹی کا ممبر بننے کے بعد حیدرعباس رضوی نے لینڈ گریبنگ کے معاملات دیکھنے کا حکم دیا اور نائن زیرو پررینجرزکے چھاپے کے بعد دفترسے لینڈ گریبننگ کا تمام ریکارڈ غائب کرکے جلادیا گیا۔

منہاج قاضی نے بتایا ہے کہ 20 فروری 2015 میں رہنما ایم کیوایم عامر خان نے مجھے نائن زیرو کی سیکیورٹی کی ذمہ داری دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close