سندھ

حماد صدیقی کو اب تک سندھ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا، وزیر داخلہ سندھ

لاڑکانہ: سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ حماد صدیقی کو اب تک سندھ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا، وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث بحران جنم لے رہے ہیں۔ لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت میں سہیل انور سیال نے کہا کہ دہشت گردوں کے کیسز فوجی عدالتوں کو منتقل کر رہے ہیں، عزیز بلوچ کی جے آئی ٹی پر عدالت جو حکم دے گی عمل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ حماد صدیقی کو اب تک سندھ پولیس کے حوالے نہیں کیا گیا، وفاقی حکومت کی نا اہلی کے باعث بحران جنم لے رہے ہیں، وفاق کی نااہلی کے باعث گنے کا آبادکار احتجاج پر مجبور ہے، وافر مقدار میں چینی ہونے کے باوجود سبسڈی دے رہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مفرور اسحاق ڈار کے باعث ملک میں متعدد بحرانوں نے جنم لیا۔ سندھ پولیس میں پولیس اہلکاروں کی کرپشن کے متعلق انہوں نے کہا کہ 12 ہزار پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، جو پولیس اہلکار مجرم ثابت ہوگا اسے نہیں بخشوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کے احکامات پر عمل کریں گے، 2018ء میں وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close