سندھ

پاک بحریہ کا ’’حربہ‘‘ کامیاب

کراچی: پاک بحریہ کے میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے کروز میزائل ’’حربہ‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائل کرافٹ پی این یس ہمت نے کروز میزائل ’’حربہ‘‘ فائر کیا، جس نے کامیابی سے اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ اس موقع پر سربراہ پاک بحریہ ظفر محمود عباسی بھی موجود تھےجنہوں نےپی این ایس عالمگیر سے اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے نیول فلیٹ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ یہ میزائل سطح آب سے سطح آب پر مار کرنے اور زمینی حملے کی صلاحیت کا حامل ہے اور اسے مکمل طور پر پاکستانی انجینئرز نے تیار کیا ہے۔ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ پاک بحریہ کی قابل اعتماد صلاحیت کا مظہر ہے۔ اس موقع پر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ اندرون ملک دفاعی صلاحیتوں کو مزید فروغ دینے اور بیرونی ممالک پر انحصار کم سے کم کرنے کی ضرورت ہے،پاک بحریہ پاکستان کے بحری دفاع اور مفادات کو ہر قیمت پر یقینی بنائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close