سندھ

شریف برادران اب شریف نہیں رہے، بیرون ملک آنا جانا بند کیا جائے، ڈاکٹر عاصم حسین

کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا ہے ملکی سیاست اور معیشت کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، لندن سے واپسی پر چہرے سے تر و تازہ لیکن دل سے افسردہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی حالات دیکھ کر دل رو رہا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی پی ڈاکٹر عاصم نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شریف اب شریف نہیں رہے، انٹرنیشنل ڈان بن چکے ہیں، پاکستان کیخلاف سازشیں کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا ہم نے 5 سالہ حکومت میں ذاتی دوست نہیں بنائے، شریف برادران کا بیرون ملک آنا جانا بند کیا جائے، دونوں بھائیوں سے ریاست کو نقصان ہو رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close