سندھ

پاکستان نے 147 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

کراچی: پاکستان نے ملیر جیل میں قید 147 بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی ملیر جیل سے رہائی پانے والے 147 بھارتی ماہی گیروں کو سخت سیکیورٹی میں کینٹ اسٹیشن سے بذریعہ علامہ اقبال ایکسپریس لاہور روانہ کر دیا گیا ہے جہاں سے وہ واہگہ بارڈر کے رستے بھارت جائیں گے۔بھارتی ماہی گیروں کو سخت سیکیورٹی میں ملیر جیل سے اسپشل پولیس کی نگرانی میں کینٹ اسٹیشن لایا گیا، کینٹ اسٹیشن پر بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ریلوے پولیس اور اسپشل پولیس اہلکاروں کے علاوہ ایدھی کے رضاکار بھی موجود تھے۔دوسری جانب بھارتی ماہی گیروں کا کہنا تھا کہ جیل حکام کا ہمارے ساتھ رویہ اچھا تھا تاہم اپنے دیس جانے پر خوشی ہو رہی ہے جب کہ اس موقع پر ایدھی فاونڈیشن نے ماہی گیروں کو تحائف بھی دیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close