سندھ

حیدرآباد میں گرمی کا 84 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدرآباد میں گزشتہ روز گرمی کا چوراسی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ بدھ کا دن حیدرآباد کے شہریوں کےلئے سال گرم ترین دن تھا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز حیدرآباد کا درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جوکہ آخری دفعہ سن 1932 میں تقریبا 49 اعشاریہ پانچ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اگرچہ حیدرآباد میں گرمی کے باعث ریکارڈ درجہ حرارت دیکھنے میں آیا لیکن اسی کے ساتھ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں 52، دادو، سکھر اور ضلع نوشہرو فیروز میں 51، تھرپارکر میں 49 اور نواب شاہ میں 48 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close