سندھ

کراچی میں تبدیلی اور امن کی بنیاد ڈال دی ہے، جسے مل کر کامیاب بنائیں گے، سعید غنی

کراچی: پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں تبدیلی اور امن کی بنیاد ڈال دی ہے، جسے مل کر کامیاب بنائیں گے، قوم پرستی، فرقہ واریت اور ٹھپہ مافیا سے جان چھڑائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ ٹی پی ٹو یوسی 4 محمود آباد پی ایس 114 میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سعید غنی کا کہنا تھا کہ حلقے کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں، پیپلز پارٹی عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور تمام معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

سعید غنی نے کہا کہ 9 جولائی کو پی ایس 114 میں ہونے والے الیکشن میں شہر میں تبدیلی اور امن کے قیام کی بنیاد ڈالی گئی، ایسے لوگوں کو مسترد کر دیا گیا جنہوں نے کراچی کو تباہ کر دیا تھا، بلاول بھٹو زرداری اور ان کے وژن کو لے کر ہم نے کراچی کو بنانا ہے، جہاں نہ قوم پرستی گی نہ فرقہ پرستی ہوگی بلکہ ہم سب مل کر کام کریں گے اور کراچی کو ترقی کی راہ پر لے کر چلیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close