سندھ

عدالت میں دیر سے کیوں آئے؟ ایم کیو ایم رہنما کنور نوید جمیل پر 500 روپے کا جرمانہ عائد

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے تاخیر سے پیش ہونے پر ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔ کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 22 اگست 2016ء کو میڈیا ہاؤسز پر ہونے والے حملے کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی، جس سلسلے میں مقدمے میں نامزد فاروق ستار، عامر خان، شاہد پاشا، قمر منصور اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

مقدمے میں نامزد ایک اور ملزم ایم کیو ایم رہنما کنور نوید تاخیر سے عدالت پہنچے جس پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کنور نوید پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: خدشہ ہے فاروق ستار آئندہ سالوں میں ایم کیو ایم کا حصہ نہ ہوں: کنور نوید

عدالت نے کنور نوید کو جرمانے کی رقم ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کی ہدایت کی اور تنبیہ کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو وقت پر حاضری یقینی بنانے کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی تاخیر سے عدالت آنے پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close