سندھ

راؤ انوارکی گرفتاری کے لئے ٹیمیں کل پنجاب اور کے پی کے روانہ ہوں گی:ڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ

کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ کراچی سلطان خواجہ نے کہا ہے کہ نقیب اللہ محسود قتل کیس میں راؤ انوار اور دیگرملزمان کی گرفتاریوں کے تین مختلف مقاما ت پر چھاپے مار ے لیکن کوئی کامیابی نہیں ملی،اس سلسلے میں پنجاب اورخیبرپختونخوامیں4ٹیمیں کل روانہ ہوں گی۔ڈی آئی جی ایسٹ کراچی اور نقیب قتل کیس کی تحقیقاتی کمیٹی کے رکن سلطان خواجہ کا کہنا تھا کہ شہریوں کوماورائے عدالت قتل کرنے کا کسی کوحق نہیں ہے۔دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے راﺅ انوار کی گرفتاری کے لئے حساس اداروں سے بھی مدد طلب کرلی ہے ۔خیال رہے کہ سابق ایس ایس پی کی گرفتاری کے معاملے پر سی ٹی ڈی نے بھی آج اہم اجلاس طلب کر رکھاہے جو اس کیس میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لے گی،اس اجلاس کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈٰ ی کریں گے ،واضح رہے کہ نقیب اللہ کی ہلاکت کے واقعے کے نوٹس کے بعد سے راؤانوارٹیم سمیت روپوش ہیں جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اطلاعات پر مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے گئے ہیں تاہم سابق ایس ایس پی راؤ انوار تحقیقاتی کمیٹی کے قابو میں نہیں آسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close