سندھ

فائرنگ کے مختلف واقعات پولیس اہلکار سمیت دو افراد دم توڑ گئے

نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں زخمی ہونے والا زخمی اہلکار نے دورانِ علاج دم توڑدیا جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکار نے دوران علاج دم توڑ دیا، مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے تھے۔

دوسری جانب فائرنگ کےواقعے میں مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں ابوالحسن اصفہانی روڈ بلاک 2 روڑ پر فائرنگ کے نیتجے میں داؤد اور شمشیر نامی دو شہری زخمی ہوئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے وقت علاقے میں بجلی منقطع تھی جس کے باعث اہل علاقہ حملہ آوروں کو نہیں دیکھ سکے۔

زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے چھ خول ضبط کر کے فرانزک رپورٹ کے لیے لیب بھیج دیے ہیں۔

قبل ازیں کورنگی کے علاقے عوامی کالونی اور کھوکھرا پار میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔

گزشتہ روز عزیزآباد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شہری نیئر دوران علاج جاں بحق ہوگیا جبکہ سہراب گوٹھ میں ہونے والے فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close