سندھ

پی پی پی انتخابات میں تنہا حصہ لے گی، بلاول بھٹو

واشنگٹن: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات پیپلزپارٹی تنہا لڑے گی، الیکشن کے بعد اتحاد کی بات ہو سکتی ہے تاہم کراچی میں تھوڑی بہتری آئی ہے مزید بھی آجائےگی۔واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے اپنے وسائل سے انڈرپاس، سڑکیں بنائیں، وفاق بھی کراچی پر توجہ دے جبکہ مشرف دور میں کراچی کو خصوصی پیکج دیا جاتا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ہمیں بتائے کہ اس کا کیا منصوبہ، کیا اسٹریجی ہے؟ کیا امریکا ہمیشہ افغانستان میں رہے گا؟ اور کیا افغانستان پُرامن ہوگا تو پاکستان پُرامن ہوگا، اپنی کوتاہیوں کو چھپانےکے لیے الزام تراشی نہ کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ 4 سال سے پاکستان کا کوئی وزیر خارجہ نہیں تھا، جس کی و جہ سے دنیا کے سامنے اپنا مؤقف موثر انداز میں پیش نہیں ہو سکا۔بلاول نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں جبکہ امریکا کے اسکولوں میں بھی دہشت گردی کےواقعات ہوتےہیں۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی عالمی مسئلہ ہے، ہمیں مل کر انتہا پسندی اور دہشت گردی کو ختم کرنا ہوگا، یہ ایک طویل مدتی جنگ ہےجبکہ موجودہ صورتحال بہت خطرناک ہےاور نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں ہورہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close