سندھ

ہمارے ملک میں پتلی تماشہ چل رہا ہے، اسی کا نام جمہوریت ہے : حافظ نعیم

کبھی ایک پارٹی محبوب اور دوسری معتوب ہوجاتی ہے

کراچی: جس پارٹی میں کارکن پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا وہ جمہوری نہیں خاندانی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ  ہمارے ملک میں پتلی تماشہ چل رہا ہے، اسی کا نام جمہوریت ہے، کبھی ایک پارٹی محبوب اور دوسری معتوب ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاسی پارٹیوں تک میں جمہوریت نہیں، سیاسی کارکن ان جماعتوں میں 30، 30 سال لگادیتے ہیں، دراصل یہ خاندانی پارٹیاں ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ جس پارٹی میں کارکن پارٹی کا سربراہ نہیں بن سکتا وہ جمہوری نہیں خاندانی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہر قائد ملک کا معاشی حب ہے، کراچی کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتیں بلدیاتی انتخابات اور بلدیاتی اداروں کا قیام نہیں چاہتے، بد قسمتی ہے کہ بلدیاتی انتخابات بھی عدالتوں کے حکم پر ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیک نامی کے باوجود نگراں وزیر اعلیٰ سسٹم کے محافظ بنے ہوئے ہیں، اعلانات اور دعووں کی بجائے اقدامات کی ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close