سندھ

کراچی۔ڈیفنس میں حساس اداروں کا چھاپہ،وفاقی وزیرغلام مرتضیٰ جتوئی کا بیٹا اوردومحافظ گرفتار

کراچی : ڈیفنس میں حساس اداروں نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مرتضیٰ جتوئی کے گھر پر چھاپہ مار کر بیٹے اور دو محافظوں کو حراست میں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں حساس اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، رات گئے ڈیفنس فیز۔7خیابان اقبال میں صنعت وپیداوارکے وفاقی وزیر کی رہائش گاہ پر حساس ادروں نے چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران غلام مرتضیٰ جتوئی کے بیٹے بلال جتوئی اور ان کے دو محافظوں کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے اپنے ساتھ لے گئے اور انہیں وفاقی نا معلوم مقام پر منتقل کردیا۔
وزیر غلام مرتضی جتوئی چھاپے کے دوران گھر پر موجود نہیں تھے، ذرائع کا کہنا ہے بلال جتوئی کا گرفتاری سے پہلے گاڑی چلانے کے دوران کسی نا معلوم شخص سے جھگڑا ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close