سندھ

آرمی چیف کی عبدالستارایدھی کی جلد صحت یابی کیلیے دعا؛

پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی کی جلد صحتیابی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

آرمی چیف نے عبدالستار ایدھی کے نام پیغام میں ان کی درازی عمرکیلیے خصوصی دعا بھی کی ہے، عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی کے مطابق آرمی چیف نے عبدالستار ایدھی کیلیے گلدستہ بھی بھجوایا ہے۔

واضح رہے کہ عبدالستار ایدھی 2013 سے گردوں کے عارضے میں مبتلا ہیں اورہفتے میں 3 مرتبہ ڈائیلاسز کراتے ہیں ۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی جانب سے بھی انہیں بیرون ملک علاج کی پیشکش کی گئی جو انہوں نے مسترد کردی تھی اور کہا تھا کہ وہ پاکستان میں ہی رہ کرسرکاری اسپتال میں ہی علاج کرانا چاہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close