سندھ

صنعتی یونٹس کے قیام سے صوبے میں انقلاب برپا ہوگا

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ سجاول اور ٹھٹھہ اضلاع کے درمیان ذوالفقار آباد شہر میں نئے رہائشی، صنعتی یونٹس کے قیام سے صوبے میں رہائشی، تجارتی اورتفریحی سرگرمیوں سے ایک انقلاب برپا ہوگا اور اس سے کوئلے کے ذخائر سے مالا مال تھرپارکر کے تمام علاقے بھی مستفیض ہو سکیں گے۔

انہوں نے یہ بات وزیراعلیٰ ہاوٴس میں ذوالفقار آباد کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

ذوالفقارآباد ڈولپمینٹ اتھارٹی کے منیجنگ ڈائریکٹرعلی ممتاز زیدی نے وزیراعلیٰ سندھ کو پریزنٹشن دیتے ہوئے بتایا کہ 60 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر پھیلے ہوئے ھالیجی کوھستان کو ذوالفقار آباد کیلئے متبادل سائیٹ کے طور پر تجویز کرتے ہیں کیونکہ ایک تو یہ نیشنل اور سپرھائی وے سے قریب ہے اور دوسرا یہ کہ یہ صوبے کا پہلہ جھیل کے منظر کے ساتھ شہر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نئے شہر کی ترقی سے ھالیجی اور کوھستان کا صحرائی علاقہ ریزاٹ،ہوٹلوں،ثقافتی ورثہ اور رہائشی علاقے میں تبدیل ہوجائیگا۔انہوں نے سیالکوٹ پرائیویٹ کارگو ایئرپورٹ کی طرز پر نجی شعبہ کے تحت کارگو ایئرپورٹ کی بھی تجویز پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو دن بدن بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث متعدد مسائل کا سامنا ہے۔ ذوالفقار آباد شہر کا اکنامک زون پہلے ہی شاہ بندر، دریاء سندھ کے مشرقی جانب کھاروچھان اور دریاء سندھ کے مغربی جانب کیٹی بندر پر بنایا گیا ہے۔ پریزنٹیشن کے دوران کیٹی بندر میں شپ یارڈ اور پورٹ کے قیام کے امکانات پر بھی غور کیا کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ انہوں نے وفاق پر زور دیا ہے کہ وہ چائنا۔پاکستان اکنامک کوریڈور میں کیٹی بندر کو سمندری بندرگاہ کے منصوبہ کے طور پر شامل کرے اور مجھے امید ہے کہ اسے شامل کرلیا جائیگا، کیونکہ اسے جغرافیائی، اسٹریٹجک اور تجارتی حوالے سے اہمیت حاصل ہے۔

کیٹی بندر بحیرہ عرب سے زیادہ دور نہیں ہے اور یہ اپنے محل و قوع کے باعث سائیکلون وغیرہ سے بھی محفوظ ہے اور یہ ایک تاریخی بندرگاہ ہے اور دنیا کی قدرتی بندرگاہوں میں سے ایک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close