سندھ

ایان علی ای سی ایل سے نام خارج ہوتے ہی دبئی روانگی کیلئے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچی تھیں،ایان علی کو حکومت پنجاب کی درخواست پر بیرون ملک جانے سے روکا گیا

کراچی:منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی کی بیرون ملک اڑان نہ ہوسکی،امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانےسے روک دیا،ایان علی ای سی ایل سے نام خارج ہوتے ہی دبئی روانگی کیلئے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچی تھیں،کہ ایان علی کو حکومت پنجاب کی درخواست پر بیرون ملک جانے سے روکا گیا۔ ذرائع کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی نے ای سی ایل سے نام خارج ہونے کے ساتھ ہی بیرون ملک روانگی کیلئے تیاری کرلی تھی۔جس کے تحت ایان علی اپنے وکلا کے ہمراہ بیروان ملک اڑان بھرنے کیلئے کراچی ایئرپورٹ پر پہنچی تھیں۔امیگریشن حکام نے ایان علی کو بیرون ملک سفر سے روک دیا ہے،امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ جب تک اسلام آباد سے اجازت نہیں ملتی باہر نہیں جانے دیا جائے گا۔جس کے باعث ایان علی کا بورڈنگ پاس بھی کینسل کردیا گیا۔ یاد رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو ریفرنس بھیجا ہے۔ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔وزارت داخلہ کو ریفرنس لاہور ہائی کورٹ میں رٹ کے جواب میں بھیجا گیاہے۔مقتول کسٹمز اعجاز محمود کی بیوہ نے لاہور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کررکھی ہے۔رٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ ایان علی خان سے مقتول اعجاز کے قتل سے متعلق تفتیش درکار ہے۔

 

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close