سندھ

عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے

ڈاکٹر عمران فاروق کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے ملزم افتخار حسین، محمد انور اور کاشف خان کامران کا اشتہار جاری کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

درخواست فوجداری کی دفعہ 87 کے تحت دائر کی گئی۔ 2 دسمبر کو تینوں ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔

ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیرر ازم ونگ نے تینوں ملزمان کے خلاف اشتہار کے لیے کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ تینوں ملزموں کے گھروں پر اشتہار چسپاں کیے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے مختلف عوامی مراکز میں بھی اشتہار چسپاں کیے جائیں گے جبکہ مختلف اخباروں میں بھی اشتہار جاری کیے جائیں گے۔

دس روز میں ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی مکمل کرلی جائے گی۔ کارروائی مکمل ہونے پر ملزمان کو اشتہاری قرار دے کر ان کے ریڈ نوٹسز جاری ہوں گے۔

اشتہار جاری کرنے کی درخواست پر منظوری انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے دی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close