سندھ

شہر قائد میں بادلوں کے ڈیرے ، بونداباندی کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں آج کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ دن بھر 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔

پاکستان ویوز کے مطابق ملک میں داخل ہونے پری مون سون نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے اور مخلتف علاقوں میں ہونے والی بارش نے موسم خوشگوار کردیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں بھی بونداباندی کی پیش گوئی ہے جب کہ شہر میں دن بھر 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چلتی رہیں گی اور ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close