سندھ

الیکشن ایم کیوایم کے لئے 2013 سے کیسے مختلف؟

کراچی : ایم کیوایم پاکستان اور اس کے دھڑوں کے لیے 2018 کے عام انتخابات 2013 سے یکسر مختلف ہوں گے، ماضی میں ایک ساتھ انتخابی مہم چلانے والےاس بار ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوں گے۔نائن زیروسے ٹکٹ لے کر الیکشن لڑنے والے پہلی مرتبہ بہادرآباد اور خیابان سحر کی آشیرباد سے میدان میں اتریں گے۔کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول کے مدمقابل این اے 255 سے پی ایس پی کے ڈاکٹر عطامیدان میں ہیں۔سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کے سامنے این اے 253 پر متحدہ کے اسامہ قادری کھڑے ہوں گے ۔این اے 245 سے فاروق ستار کا مقابلہ پی ایس پی کے ڈاکٹر صغیر کریں گےجبکہ این اے 247 پر فوزیہ قصوری ،،فاروق ستار کے خلاف میدان میں اتریں گی۔این اے 243 سے پتنگ کے نشان پر علی رضا عابدی جبکہ ڈولفن کے نشان پر مزمل قریشی ووٹ مانگیں گے،این اے 240 سے پاک سرزمین کے آصف حسنین سے متحدہ کے ڈپٹی اقبال، پنجہ آزمائی کریں گے۔این اے 239 سے ندیم رازی کے خلاف خواجہ سہیل منصور ،این اے 244 سے سعید شفیق کے خلاف روف صدیقی جبکہ این اے 251 سے نہال ملک کے خلاف امین الحق کھڑے ہوں گے۔این اے 254 سے ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ،شیخ صلاح الدین کا مقابلہ کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close