Featuredسندھ

پہلا ٹینڈر ووٹ پکڑا گیا ، یہ جعلی ووٹ کس علاقے میں ڈالا گیا اور کیسے پتا چلا ؟ انتہائی حیران کن خبر آ گئی

کراچی:کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کراچی کا پہلا ٹینڈر ووٹ کاسٹ ہواہے تاہم شہری کو چرایا گیا اس کا ووٹ واپس مل گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق رانا محمد اظہر نامی شخص جس وقت گلشن اقبال کے ماسٹر جی کوچنگ سینٹر پولنگ سٹیشن میں جب اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پہنچا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کا ووٹ تو پہلے ہی کوئی ڈال گیا ہے جس پر شہری نے پولنگ سٹیشن میں اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کروایا جس کے بعد انتخابی عملے کی جانب سے اسے ووٹ واپس کیا گیا اور پھر اس نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا ۔ٹینڈرز ووٹرز کی فہرست ہر پولنگ سٹیشن میں الگ الگ تیار کی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹینڈر ووٹ کو کاونٹ کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے مطابق ٹینڈرووٹ کوکاو¿نٹ کرنے کے فیصلہ کے بعداب کسی اورکے نام سے ووٹ کاسٹ ہونے پراصلی اورجعلی دونوں ووٹ کاونٹ ہوں گے اور پولنگ سٹیشنز پر ٹینڈ ر ووٹ کیلئے الگ بیلٹ باکس ہوگا۔

نتیجہ جاری ہونے کے بعدمعاملہ تحقیقات کیلئے نادراکوبھجوایاجائے گاجہاں انگوٹھے کے نشان سے معلوم کیاجائے گا کہ جعلسازی کس شخص نے کی اور جعلی ووٹ ڈالنے والے کوکرپٹ پریکٹس کے تحت 2 سال جیل کی سزاہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close