سندھ

بہادر گارڈنے تنہا تین ڈاکوﺅں کا مقابلہ کرکے بینک کو لوٹنے سے بچالیا

نارتھ کراچی سیکٹر 5 میں ایک نجی بینک میں تین ڈاکو واردات کی نیت سے داخل ہوئے، ملزمان نے بینک میں داخل ہوتے ہی سکیورٹی گارڈ کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دیں اور بینک کو لوٹنے کی کوشش کی مگر سکیورٹی گارڈ نے انتہائی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسی حالت میں ڈاکوﺅں کا مقابلہ کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اور سکیورٹی گارڈ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ٹی ٹی پستول برآمد کرلی گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close