سندھ

میرے خلاف مقدمہ انتقامی کارروائی ہے، فاروق ستار

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے ایس پی گلشن اقبال مرتضیٰ بھٹو کی طرف سے سرکار کی مدعیت میں درج کی جانے والی ایف آئی آر کو انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ جب سے اغوا کی وارداتوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے میں نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، ایف آئی آر میں جو الزامات لگائے گئے ہیں انھیں قطعی لغو اور بے بنیاد قرار دیتا ہوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی طرح لڑکی کے اہلخانہ کی جانب سے کئے گئے دھرنے اور احتجاج میں اظہار یکجہتی کے لئے شرکت کی تھی۔ رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ ایف آئی آر سراسر جھوٹ پر مبنی ہے، وہاں لوگوں کو پرامن رہنے کی تلقین کی اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ٹریفک کی بحالی کو ممکن بنا کر ٹریفک رواں دواں کراتے ہوئے حالات کو بہتر بنانے میں بھرپور مدد کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close