سندھ

دہشتگردی کا شکار عوام کیلئے فیصل رضا عابدی کی آواز امید کی کرن ہے، ریلیز فیصل رضا عابدی موومنٹ

کراچی: ریلیز فیصل رضا عابدی موومنٹ کی جانب سے فیصل رضا عابدی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے جبکہ کراچی میں مرکزی مظاہرہ بعد نماز جمعہ خوجہ اثناء عشری مسجد کھارادر کے باہر کیا گیا، جس میں فیصل رضا عابدی کے والد نیئر رضا عابدی، علماء کرام، ذاکرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے نیئر رضا عابدی اور علماء کرام کا کہنا تھا کہ فیصل رضا عابدی ایک محب وطن شخصیت ہے، ان پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ کا اندراج قابل مذمت ہے، فیصل رضا عابدی کو زنجیروں میں جکڑ کر عدالت میں لایا جانا قابل مذمت ہے، ایسے مناظر تو قوم نے بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کے وقت بھی نہیں دیکھے تھے۔

رہنماؤں نے کہا کہ توہین عدالت کا سہارا لیکر طالبانی ذہنیت رکھنے والے سرکاری اہلکاروں نے فیصل رضا عابدی کے خلاف بے بنیاد مقدمات کا اندراج کرایا ہے، جسے بعض متعصب سوچ رکھنے والے انصاف کی فراہمی کے دعویدار سہولت فراہم کر رہے ہیں، ملت جعفریہ سمیت ملک کے تمام مظلوم محروم دہشت گردی کا شکار عوام کے لئے فیصل رضا عابدی کی آواز امید کی کرن ہے، فیصل رضا عابدی قانون پسند اور انصاف پر یقین رکھنے والا وہ فرزند پاکستان ہے جس نے کبھی قانون کو ہاتھوں میں لیکر کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

رہنماؤں نے کہا کہ فیصل رضا عابدی نے ہمیشہ حق و سچائی پر مبنی اپنے خیالات اور مطالبات کو پیش کیا، کسی پر کوئی الزام عائد نہیں کیا باقاعدہ دلائل شواہد اور دستاویزی ثبوت کے ساتھ گفتگو کی، فیصل رضا عابدی پاکستان اور عوام پاکستان کے مفاد میں بات کرتے ہیں جسے آج جرم بنا دیا گیا ہے، لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فیصل رضا عابدی پر سے تمام جھوٹے مقدمات ختم کئے جائیں اور انہیں با عزت بری کیا جائے۔ احتجاجی مظاہرے میں علامہ ناظر عباس تقوی، صغیر عابد، محمد یعقوب شہباز، سہیل مرزا، رضی حیدر رضوی، عباس حیدر زیدی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close