سندھ

پی آئی اے کا پہیہ تیسرے دن بھی جام، مسافرپریشان

ملک بھرکے ایئرپورٹس پرآج بھی پی آئی اے کی پروازیں تعطل کا شکارہیں، عملے کا موقف ہے کہ ساتھیوں کے قاتلوں کی گرفتاری اورنجکاری کا فیصلہ واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، پشاور اورکوئٹہ سمیت ملک بھر کہ کسی بھی ہوائی اڈے سے پی آئی اے کی کوئی پرواز نہیں اڑی اورعملے کا احتجاج جاری ہے۔

احتجاج کے ساتھ جا بجا کراچی میں جاں بحق ہونے والے پی آئی اے اہلکاروں کی نمازِجنازہ کی ادائیگی کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ بیرونِ ملک سے پروازیں لانے والے پائلٹس بھی احتجاج میں شامل ہورہے ہیں۔

راولپنڈی میں بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پربرطانیہ سےدوپروازیں اتریں، دونوں کےپائلٹس طیارےرن وے پر ہی چھوڑ کرچلے گئےجنہیں ہٹانے کے لئے نجی ائیرلائن کے پائلٹس کی خدمات حاصل کرنا پڑیں۔

پی آئی اے ملازمین کی ہرتال سے جہاں ملک بھرمیں ہزاروں مسافروں کوپریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے وہیں نجی ایئرلائنز کی چاندی ہوگئی ہے اور اندرون ملک ٹکٹ کی قیمت 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close