سندھ

اسلامی حکومت کے ہر دور میں قرآن و سنت کے مطابق اہانت رسول پر سزائے موت ہی دی جاتی رہی ہے، علامہ رضی حسینی

کراچی: تحریک لبیک پاکستان کراچی کے امیر علامہ رضی حسینی نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کی متفقہ رائے کے مطابق توہین رسالت جسیے سنگین جرم کی سزا صرف سزائے موت ہے اور تاریخ شاہد ہے کہ ہر دور اسلامی حکومت میں قرآن و سنت کے مطابق اہانت رسول پر سزائے موت ہی دی جاتی رہی ہے، لہذا آسیہ ملعونہ کی سزا پر فوری عمل درآمد کیا جائے کیونکہ مسیحی اور موسوی قانون کی رو سے بھی توہین پیغمبر کی یہ سزا مقرر ہے۔ وہ رضوی ہاؤس میں کراچی کے علماء و خطبا سے تحریک ناموس رسالت کے خصوصی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں ٹی ایل پی کے پارلیمانی لیڈ مفتی محمد قاسم فخری، مفتی عابد مبارک، ڈاکٹر نواز الہدٰی و دیگر نے بھی شرکت کی۔

علامہ رضی حسینی نے کہا کہ خدا کا شکر ہے آسیہ ملعونہ کی سزا پر عمل درآمد کیلئے اسلامیان پاکستان تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائد علامہ خادم حسین رضوی کی قیادت میں جاگ رہے ہیں، حکمرانوں اور عدلیہ کی جانب سے اگر عالمی صیہونی طاقتوں کی ایما پر آسیہ ملعونہ کی سزا کے معاملے پر کوئی سودے بازی ہوئی تو اسلامیان پاکستان کسی قسم کی کوئی ضمانت نہیں دے سکیں گے، تحفظ مقام مصطفے کے لئے پورا پاکستان متحد ہے، لہذا حکومت جو پہلے ہی معاشی بحران اور کرپشن کے کینسر جیسے مرض سے نبرد آزما ہے وہ ملک میں کسی بھی مذہبی انتشار پیدا کرنے کے عمل سے اپنے آپ کو دور رکھے، اسی میں ملک اور قوم کی بھلائی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close