سندھ

کلفٹن کے بلاک نمبر چار کی رہائشی عمارت میں آ تشزدگی

کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک نمبر چار کی رہائشی عمارت میں آ گ لگ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے بلاک نمبر چار کی رہائشی عمارت میں اچانک سحری کے وقت آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ،جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں موقع کیلئے روانہ کر دی گئیں ،فائر بریگیڈ کا عملہ مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہیں ۔آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔عمارت میں آتشزدگی کے باعث علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close