سندھ

کراچی میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری

ملیر میں تیز اور گلستان ِ جوہر اور گلشنِ اقبال میں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے اور وقفے وقفے سے شہر کے مختلف علاقوں میں بارش ہوتی رہے گی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق ہفتے سے شہر میں شروع ہونے والا بارش کا یہ سسٹم پیر تک جاری رہے گا

کراچی میں شمال مغرب سےہوائیں18 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں اور آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کاامکان ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بارش نے کراچی میں نظامِ زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا تھا‘ شاہراہ فیصل سمیت کئی اہم شاہراہوں پر کئی ٹریفک جام رہا ۔ شاہراہِ فیصل پر گزشتہ روز سات گھنٹے تک شدید ترین ٹریفک جام رہا جس کے سبب کئی مسافروں کی ملکی اور غیر ملکی پروازیں چھوٹ گئیں

وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز ہونے والے ٹریفک جام کا فضائی جائزہ بھی لیا اور سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو فی الفور کاروائی کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔

دوسری جانب کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے شہر حب میں بھی بارش سے جل تھل ایک اور موسم خوشگوار ہوگیا ہے ۔ اندرونِ سندھ ‘پنجاب ‘ خیبرپختونخواہ سمیت اسلام آبا د اور کشمیر میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close