سندھ

کراچی، قائد آباد دھماکے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

کراچی: قائدآباد میں دھماکے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ کراچی کے قائد آباد میں گزشتہ رات دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق قائد آباد دھماکے کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ) میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشت گردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close