سندھ

پولیس کی کارروائیاں،28ملزمان گرفتار

کراچی کے علاقےگلبہار کے علاقے جاحی مرید گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا،گھر گھر تلاشی کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر تفتیش کے لیے منتقل کردیا.

ادھر لانڈھی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.پولیس کے مطابق ملزمان جرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں،جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی گئی ہے.

دوسری جانب محمود آباد چنیسر گوٹھ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلاعات پرسرچ آپریشن کیا.

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران 5 مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا گیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close