سندھ

سانحہ 12 مئی کیس میں وسیم اختر پر فردِ جرم عائد

سانحہ 12 مئی 2007  کے 2 مقدمات میں میئر کراچی وسیم اختر و دیگر ملزمان پر انسدادِ دہشتگردی کراچی کی عدالت نے فردِ جرم عائد کردی۔

سانحہ بارہ مئی کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی کراچی کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر اور دیگر ملزمان پر 2 مقدمات میں فردِ جرم عائد کردی۔ وسیم اختر اس وقت سندھ کے وزیرِداخلہ تھے۔میئر کراچی اور دیگر ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔

ایم کیوایم رہنما عامر خان نے کہا کہ ایم کیوایم پر الزامات لگتے رہے ہیں۔ساری خرابیوں کی جڑ ایم کیو ایم کو تصور کیا جاتا ہے،ان مقدمات کا سامنا کرتے رہیں گے۔ساری خرابیوں کی جڑ ایم کیو ایم کو تصور کیا جاتا ہے،ان مقدمات کا سامنا کرتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہر عدالت میں جاتے ہیں اور سخت ترین مشکلات کے باوجود بری ہوکر باہر نکلتے ہیں۔

اس کیس میں ملزمان پر2 مقدمات میں پہلے ہی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ عمیرصدیقی گرفتار جبکہ وسیم اختر سمیت 19 ملزمان ضمانت پر ہیں۔12 مئی کے مقدمات میں 20 ملزمان مفرور ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close