Featuredسندھ

ملک کو ون یونٹ کی جانب دھکیلنے کی سازش کی جا رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کا یوم شہادت بھرپور عقیدت و احترام سے منائیں گے اور سی ای سی اجلاس کے دوران پارٹی کی نئی حکمت عملی تشکیل دیں گے۔

بلاول ہاؤس کراچی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 27 دسمبر کو عوام سازشی عناصر کو شکست فاش سے ہمکنار کریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک کو ون یونٹ کی جانب دھکیلنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف پانی و گیس بند، دوسری جانب صوبائی حکومت کو فنڈز بھی نہیں دیئے جاتے۔

انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی حمایت میں مہم بھی چلائی گئی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو 1973ء کا آئین دیا، آمروں نے متفقہ دستور کا حلیہ بگاڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے 1973ء کے آئین کو اصل شکل میں بحال کیا، 18 ترمیم کے معاملے پر کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close