سندھ

علی رضا عابدی کا قتل شہرِ قائد کا امن سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، خالد مقبول صدیقی

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی کے ساتھ ایک طویل وقت گزرا، یقین کرنا مشکل ہے کہ اب وہ ہم میں نہیں رہے۔ ایم کیو ایم کے سابق رہنما مرحوم علی رضا عابدی کے قتل پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ علی رضا عابدی اور ان کا پورا خاندان برسوں سے ایم کیو ایم سے وابستہ رہا اور سب لوگ عوام خدمت میں مصروف رہے، علی رضا عابدی کے ساتھ ایک طویل اور خوشگوار رفاقت رہی، یقین کرنا مشکل ہے کہ وہ اب ہم میں نہیں رہے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ علی رضا عابدی کا قتل شہرِ قائد کا امن سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، ان کی شہادت کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کرائی جائے اور قتل میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close