سندھ

نقیب اللہ قتل کیس، ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس کے دس ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

مقدمہ میں دس ملزمان کی درخواست ضمانت پر فریقین کی جانب سے دلائل مکمل کر لیے گئے جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔ ملزمان میں نقیب اللہ کو گرفتار کرنے والا پولیس اہلکار اکبر ملاح بھی شامل ہے۔
عدالت کی جانب سے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ 16 جنوری کو سنایا جائے گا جب کہ نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close