Featuredسندھ

چینی قونصل خانہ حملہ آوروں کی پشت پناہی بھارت نے کی، آئی جی سندھ

چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث بلوچستان لبریشن آرمی کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا

کراچی:ایڈیشنل آئی جی سندھ پولیس ڈاکٹر عامرشیخ نے کہا ہے کہ چینی قونصل خانے پر حملے میں ملوث بلوچستان لبریشن آرمی کے 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا ، حملہ آوروں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی۔

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل سندھ ڈاکٹرعامر شیخ نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چینی قونصل خانے پربلوچستان  لبریشن آرمی نے حملہ کیااوران کو بھارتی خفیہ ایجنسی "را”  کی پشت پناہی حاصل تھی، بھارت اب بھی ہمارے خلاف متحرک ہے،کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی جبکہ حملے کے لئے اسلحہ ٹرین کے ذریعےلایا گیا،بھارت  کا مقصد پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبے میں دراڑ ڈالنا تھا۔

یادرہے کہ گذشتہ برس 23 نومبر کو رزاق، ازل خان مری اور رئیس بلوچ نامی دہشت گردوں نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش کی تھی جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ مقابلے کے دوران 2 پولیس اہلکاربھی شہید ہوئے تھے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close