Featuredسندھ

ملک میں اس وقت فوجی عدالتوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے، سلیم مانڈوی والا

کراچی: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت فوجی عدالتوں کی کوئی ضرورت نہیں ہے، پیپلز پارٹی چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالے سے سرگرم نہیں ہے، صوبہ سندھ میں کسی کی پابندی کا سوچا بھی نہیں ہے، ہم فواد چوہدی کو کراچی میں خوش آمدید کہتے ہیں، آمرانہ تبدیلی کو پیپلز پارٹی کبھی تسلیم نہیں کرے گی، آزادی صحافت کے بغیر ففتھ جنریشن وار نہیں لڑی جاسکتی ہے۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب کی نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران، جنرل سیکریٹری ارمان صابر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کا قیام اس لئے کیا گیا تھا کہ اس وقت ججز کو خطرات لاحق تھے، میں نے نہیں سمجھتا ہو کہ اس وقت فوجی عدالتوں کی کوئی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے اس وقت کوئی ایسی حکمت عملی مرتب نہیں کی جارہی ہے کہ چیئرمین سینٹ کو عہدے سے ہٹادیا جائے، تبدیلی کہیں بھی ہو جمہوری طرز سے ہونی چاہیئے، پیپلز پارٹی اسے کھلے دل سے تسلیم کرے گی، آمرانہ رویئے کے ہم روز اول سے خلاف ہیں، پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، صحافت کو جتنی آزادی پیپلز پارٹی کے دور میں ملی اس کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی ہے، میڈیا کے بغیر ففتھ جنریشن وار ممکن نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم کسی پر بھی پابندی کے قائل نہیں، کراچی میں فواد چوہدری کو خوش آمدید کہتے ہیں، اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے انہیں میڈیا ورکرو کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close