سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ نے صوبہ سے جمع ہونے والے ٹیکس میں حصہ دینے کا مطالبہ کردیا

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک بار پھر سندھ سے جمع ہونے والے ٹیکسز میں سے صوبے کو حصہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔پیرکووزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت اسلام آباد میں ہونے والے این ایف سی اجلاس کی تیاری پر اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری خزانہ، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری فنانس، ایس آر بی سمیت ماہرین نے شریک کی۔وزیر اعلی سندھ کو بریفنگ دی گئی کہ گذشتہ وفاقی حکومت نے این ایف سی کے حوالے سے مختلف گروپس بنائے تھے جب کہ سندھ نے وفاقی حکومت کو تجویز دی کہ گڈز پر سیلز ٹیکس کلیکشن کا کام صوبوں کا دیا جائے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کا موقف ہے گیس انفراسٹرکچر سیز (جی آئی ڈی ایس)صوبوں کو منتقل کیا جائے اور وفاق نے آج تک جو بھی جی آئی ڈی ایس کی کلیکشن کی ہے اس میں سندھ کو بھی شیئر دیا جائے۔

مراد علی شاہ نے سندھ کے اختیارات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 161 کے تحت خام تیل اور قدرتی گیس صوبوں کو منتقل ہونی چاہیں جب کہ وفاقی حکومت خام تیل اور قدرتی گیس پر رائلٹی جمع کرتی ہے جس کے لیے وہ دو فیصد چارج لیتی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ صوبوں کو رائلٹی کلیکٹ کرنے کا اختیار دیا جائے۔انہوں نے وفاق سے مطالبہ کیا کہ چنگی محصول اور ضلع ٹیکس میں بھی سندھ کا شیئر کم سے کم دو فیصد بڑھایا جائے جب کہ سندھ جب خود ضلعی ٹیکس جمع کرتا تھا تو 46 فیصد شیئر بنتا تھا لیکن وفاقی حکومت کو او زیڈ ٹی جمع کرنے سے روکا گیا اور اس کے بدلے اتنا ہی حصہ دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close