سندھ

”ایک اچھے دوست کی وجہ سے معاملہ بن گیا“پی آئی اے ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پی آئی اے ایکشن کمیٹی نے اپنااحتجاج ختم کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن کو فوری طور پر شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کافی لوگوں سے ضمات مل چکی ہے۔ باقی باتوں کو طے کرنے کیلئے ہم وزیراعلیٰ پنجاب سے ملنے لاہور جا رہے ہیں۔اس لئے اب فلائٹ آپریشن کو معطل کرنے کا کوئی جواز نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میں تمام ملازمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاون کیا۔ اگر کوئی شخص فلائٹ آپریشن میں رکاوٹ ڈالے یا ملازمین کو ہراساں کرے تو اس کی اطلاع ایکشن کمیٹی کو دی جائے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک اچھے دوست کی وجہ سے معاملات سلجھے۔ہمارے ساتھیوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ ان کے خون کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے تمام ملازمین سے اپیل کی وہ فوری طور پر کام پر واپس آجائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close