More share buttons
Share with your friends










Submit
سندھ

عالمگیر خان کو وزیراعلیٰ ہاؤس پر گٹر کا پانی پھینکنا مہنگا پڑ گیا، کراچی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان کو وزیراعلیٰ ہاؤس پر گٹر کا پانی پھینکنا مہنگا پڑ گیا، عالمگیر خان سمیت 8 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں نامزد سیف اللہ نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ میں روڈ بند کرنے اور لوگوں کو اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان نے انوکھا احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا جس میں وہ سیوریج کا گندہ پانی بالٹیوں میں بھر کر وزیراعلیٰ ہاوس کراچی لے آئے اور اسے لاکر وزیراعلیٰ ہاؤس کے دروازے پر پھینک دیا۔ عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی میں بکھری ہوئی گندگی کی ذمہ دار ہے، اداروں سے بات کر کرکے تھک چکا تھا مجبور ہوکر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے