سندھ

فضائی کرتب کا مظاپرہ کرنے والی ٹیم کراچی پہنچ گئی

پی اے ایف بیس پر بارہ طیاروں پر مشتمل معروف برطا نو ی ہوا باز ٹیم ریڈ ایروز کا استقبال ائیر وائس مارشل سلمان احسن بخاری، ائیر افیسرکمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ نے کیا،جبکہ پاکستان میں تعینات برطانوی ہیڈ آف مشن اسٹیو کراس مین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اسکوارڈن لیڈر ڈیوڈ کی قیادت میں ریڈ ایروز ٹیم نے کراچی کی فضاﺅں میں کرتب پیش کیے۔ ترجمان پی اے ایف کے مطابق برطانیہ سے انتیس ستمبرسے شروع اس سفرکے دوران ٹیم نے مختلف ممالک کے گیارہ مقامات پر قیام کیا، جبکہ تقریباً آٹھ ہزارمیل کا فاصلہ طے کرنے ٹیم زوہائی انٹرنیشل ائیر شو 2016 میں 1سے 6 نومبر تک شرکت کرے گی۔

ریڈ ایروز نامی یہ ٹیم 1964 میں رائیل ائیر فورس ایرو بیٹک نامی یہ ٹیم دنیا بھر میں چار ہزار سے زائد بار فضائی کرتب کا مظاہر ہ کر چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close